21 اپریل 2012 - 19:30

پيرس…فرانس ميں صدارتي انتخابات کے ليے 4 کروڑ 40لاکھ ووٹرز نئے صدر کا چناو کريں گے.

ابنا: صدر نکولس سارکوزي کو دوبارہ منتخب ہونے ميں کافي چيلنجز درپيش ہيں. وو ٹنگ صبح 8 بجے سے رات 8بجے تک ہوگي. نکولس فرانس کي دائيں بازو کي جماعت کے دوبارہ صدارتي اميدوار ہيں.

اپنے دور اقتدار ميں ملک ميں بڑھتي ہوئي بيروزگاري پر انہيں تنقيد کا سامنا رہا ہے. نکولس سرکوزي کا اصرار ہے کہ انہيں خاموش اکثريت کي حمايت حاصل ہے اور انتخابي جائزے ان کي صحيح مقبوليت کو ظاہر نہيں کرتے.

انتخابي جائزوں کے مطابق سوشلسٹ اميدوار فرانسو عولينڈ صدارت کے مضبوط اميدوار ہيں اور وہ فرانس پر دائيں بازو کا 17سالہ سياسي غلبہ ختم کرنے کي پوزيشن ميں ہيں. فرانسيسي صدارتي انتخابات ميں ملک ميں بيروزگاري سب سے اہم موضوع ہے.

.......

/169